ہنزہ (بیوررپوروٹ)ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرکزی رکن ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ و سماجی رہنماء شاہد ندیم کے بھائیوں کو حراساں کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد ندیم کے والد محترم سمیت ان کے کئی بھائی اور خاندان کے کئی افراد پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور دے رہے ہیں کے باوجود بھی سماجی مسائل پر آواز اٹھانے اور ضلعی انتظامیہ بالخصوص سابقہ ڈی سی ہنزہ کی طرف سے کی جانے والی غیر قانونی زمینوں کے الراٹمنٹس،غیرقانونی و علاقائی رسم و واج کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر آواز اٹھانے پر ان کے گھروالوں کو حراساں کرنا آئین پاکستان سمیت بنیادی انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزی ہے۔جمعہ کے روز ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ کے رہنماء نوید احمد، احمد شاہ،واجد بیگ، زوہیب،ارسلان علی شاہ،محمد جاوید و دیگر نے کہا ہے کہ شاہد ندیم ایک سماجی و سیاسی کارکن ہیں، وہ نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے مسائل پر سوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں ان کے خلاف ان پڑھ اور ناسمجھ الاکار وں کی جانب سے غلط بریفنگ کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں اگر شاہد ندیم کی جانب سے کوئی ناسمجھی میں غیر اخلاقی و غیر قانونی عمل سرزد ہوا ہے تو ان سے براہ راست رابطہ کرکے ا س حوالے سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے نہ کہ اس کے آڈ میں ان کے گھر والوں کو حراساں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ خطہ بہت سے طاقتوں کے درمیاں واقع ہے اور انتہائی حساس علاقے ہے جس کیلئے چاہئے کہ ان اور ناسمجھ الاکاروں کے بجائے کچھ شد بد رکھنے والے اور پڑھے لکھے لوگوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ نوجوانوں اور اداروں کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا نہ ہو کیوں کہ غلط فہمیاں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان کسی غیر کے ہاتھوں چلا جاسکتا ہے اور خطے کیلئے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
ہنزہ شناکی یوتھ موومنٹ کے مرکزی رہنماکے بھائیوں کو ہراساں کرناظلم ہے۔اراکین تنظیم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا