چیف انجینئر بی اینڈ ار بلتستان کے حوالے سے ناقابل انکشافات منظر پر

0 0

سکردو(ٹی این این) محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان کے چیف انجینئر ٹھیکیداروں کے دو گرپوں کو آپس میں ملانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنے کا انکشاف مزید دباؤ بڑھانے کے لئے بڑے کیٹیگری کے ٹھیکیداروں کو فون پر بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جس کی مکمل فون ریکارڈنگ میڈیا کو موصول ہو چکی ہے بات نہ ماننے والے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے کاغذات کو خوردبین سے چیک کیا جارہا ہے تاکہ پری کوالیفکیشن کے سرکل سے باہر ہو اور من پسند افراد فل ریٹ پر ٹینڈرز اٹھا سکیں مگر اب تک تو ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آرہا بعض سیاسی لیڈر بھی مذکورہ گرپوں کے مابین بیٹھک کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور جواز یہ پیش کیا جا رہا ہے کہ مقابلے کے ٹینڈرز کی وجہ سے کام خراب ہو رہا ہے ادھر ورکس ڈیپارٹمنٹ ڈھائی فیصد زر بیعانہ کو بڑھا کر پانچ فیصد ساتھ ہی مقابلہ کی صورت میں پروجیکٹس کو مختص فنڈز کے برابر سکیورٹی جمع کرنے کا نیا فارمولا ایجاد کیا گیا ہے تاکہ ہر کوئی ٹھیکہ نہ لے سکے آئے روز نت نئے قانون جو کہ پیپرا رولز سے ماوراء ہے نت نئے کنڈیشن سے ٹھیکہ دار برادری کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے ٹھیکیداروں کی جانب سے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ زرائع کے مطابق جب سے کنٹریکٹرز کے دو گروپ بنے ہیں تب سے تمام ٹینڈر میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے سبب سرکاری خزانے کو کروڑوں کا فائدہ حاصل ہوا ہے ورنہ اس سے قبل مقابلہ کا رجحان نہیں تھا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن دو گروپوں میں بٹنے سے سب سے زیادہ فائدہ سرکاری خزانے کو پہنچ رہا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس پہلے مبینہ طور پر تمام ٹینڈرز لین دین کے ذریعہ آپس میں معاملہ برابر ہو رہا تھا غلطی سے بھی کہیں کوئی ٹینڈر مقابلہ پر نہیں ہوتا تھا تاہم اب صورتحال یکسر مختلف نظر آ رہا ہے کرپٹ آفیسرز موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے اپنی پوسٹنگ دیگر اضلاع میں کروانے کے لیے سفارشیں شروع کر دی گئی ہے جبکہ حکام بالا سے یہ حکم موصول ہوا ہے کہ پانچ کروڑ سے سے نیچے کے تمام پروجیکٹ کا پری نہیں نہیں کیا جائے اور اوپن ٹینڈر کرنے کی ہدایت کیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام کی احکامات کو چیف انجینئر بلتستان نے مانے سے انکار کیا جارہا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website