ضلع نگر پولیس کا کامیاب آپریشن؛بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء اور بناسپتی گھی بر آمد۔

0 0

نگر ( اقبال راجوا) اسسٹنٹ کمشنر نگر اسامہ مجید چیمہ کے سخت احکامات پر زیرو پوائنٹ نگر چھنس بیرئیر پر تحصیلدار اور پولس کا ناکہ ،بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء اور بناسپتی گھی بر آمد۔تمام سامان کو قبضے میں لے کر ان کی مذید قانونی کاروائی اور تلف کاری کے لئے تحصیلدارکے دفتر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح گلگت سے ایک ڈاٹسن گاڑی میں بھاری مقدار میں مضر صحت مصنوعی بناسپتی گھی ،پاپڑ اور دیگر سامان لاد کر ضلع نگر لایا جارہا تھا تو ناکے پر موجود تحصیلدار اور پولس عملے نے ڈاٹسن سے سارا مواد اتار لیا اور اپنے قبضے میں لیا۔ تحصیلدار نے تمام سامان گاڑی میں لوڑ کر لیا اور مزید قانونی کاروائی کے بعد تمام اشیا ء کو تلف کرنے کے لئے تحصیل دفتر منتقل کر دیا۔ قابل کر بات یہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نگر اسامہ مجید چیمہ نے کچھ دن قبل صحافیوں سے اپنی گفتگو میں بتای اہے کہ وہ علاقے میں مضر صحت اشیاء کو داخل ہونے کی قطعی اجات نہیں دیں گے کیوں کہ غریب علاقے میں عوام کا علاج معالجے پر بھاری اخراجات آتے ہیں ۔ اے سی نگر اسامہ مجید چیمہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دہانے پر آباد ضلع نگر میں کسی بھی چیز یا انسان کو داخل ہونے کا واحدز مینی راستہ زیرو پوائنٹ چھنس بیرئیر ہے اس لئے چھنس بیرئیر پر ہر داخل ہونے والی اشیاء کی چھان بین مکمل تسلی اور پوری مہ داری سے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website