پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پختون تحفض موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں ہے ، کچھ لوگ غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجونوں سے نوازا گیاہے ، آپریشن کے بعد جو مسائل اجاگر کئے گئے وہ حقیقی تھے ، دشمن کے منصوبے ناکام بنادیں گے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے مختلف جامعات کے طلبا سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پی ٹی ایم خود کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپریشن کے بعد پی ٹی ایم نے جن مسائل پربات کی وہ حقیقی اورقدرتی تھی۔ تنظیم کے کچھ افراد غیرملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ یہ افراد دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے جذبات سے دانستہ طور پر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے دیرپا امن کا قیام ہے، ہم دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گے، حکومت اورسکیورٹی فورسزقبائلیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ذہین اور قابل نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ قربانیوں کے ثمرات سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے حاصل کریں گے ۔آرمی چیف نے کہا کہ طلبا کسی بھی گمراہ کن پراپیگنڈہ میں نہ آئیں گے اور ملکی روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر طلباءکی جانب سے مسلح افواج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا ۔
پی ٹی ایم خود کوئی مسئلہ نہیں ہے ، تنظیم کے کچھ لوگ غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ آرمی چیف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا