ضلع کھرمنگ منٹھوکھا گیمل بجلی گھرفیز2 افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

0 0

کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ منٹھوکھا گیمل 1.5 میگاواٹ بجلی گھر فیز ٹو افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورناقص انجینرنگ اور ٹھیکدارکی جانب سے غیر معیاری میٹریل کی استعمال کا پول کھل گیا۔تفصیلات کے مطابق منٹھوکھا بجلی گھر فیز ٹو کا گزشتہ ہفتے وزیر برقیات اور سنئیر وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان نےکیا تھا۔ آج بجلی گھر کے ملازمین نے باقاعدہ طور پر بجلی چھوڑنے کیلئے 75 کلوواٹ پاور کے ساتھ پائپ میں پانی میں چھوڑاتو صرف دوگھنٹوں میں پائپ پانی کا پریشر برداشت نہیں کر سکے اورمین لائن کے پائپ کئی مقامات سے سجدہ زیر ہوگئے۔
اس بجلی گھر کی تعمیر کے وقت عوام کی جانب سے ناقص میٹریل اور سائٹ سلیکشن میں غلطی کے حوالے سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں کئی بار احتجاج کیا تھا لیکن متعلقہ ٹھیکدار چونکہ اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کے قریبی سیاسی سپورٹر ہیں اس وجہ سے عوام احتجاج اور غلطیوں کی نشاندہی کا ٹس سے مس تک نہیں ہوا اور یہ آج بجلی گھر صرف ایک ہفتے میں جواب دے گیا ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس پراجیکٹ میں ہونے والے کرپشن کے حوالے سے نیب کو ایکشن میں آنے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی پہلے مرحلے میں ایسا ہوا تو آگے اگر بروقت کاروائی نہیں کرتے تو مزید کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ جس طرح پائپ کی فٹینگ میں ناقص مٹیریل استعمال کرکے آج پول کھل گیا بلکل یہی صورت حال عمارت اور تاروں کا بھی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website