اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این ) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں کام کے اوقا ت کم کر کے صبح دس بجے سے لے کر شام 4 بجے تک کر دیئے گئے ہیں تاکہ کام کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی واقع نہ ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھیجوا دیاہے اور اسے دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ موخر کر دیاہے ۔فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں عوام کی تکلیف کم کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کو ٹاسک دیا گیاہے اور رمضان سے قبل رمضان پیکج عوام کو ریلیف کی شکل میں دیا جائے گا ، پٹرول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جب حکومت میں آئے تھے تو 53 ڈالر فی بیرل قیمت تھی جو کہ آج بڑھ گئی ہے ۔ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں لگائی ہیں اس کی وجہ سے بین الاقوامی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا خلا بڑھا اور اس سے مسائل پیدا ہوئے ، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمارے جیسے ملکوں پر اثرات پڑے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر ،حکومت نے خوشخبری سُنا دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا