سکردو(ٹی این این) سکردو کے مشہور زمانہ اجتماعی زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج سید فیصل طاہر کی عدالت نے نے 2015 کے اجتماعی زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان تاج محمد اور منیر کو عمر قید کی سنا ئی۔ اور ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔ملزمان نے 2015میں مسماۃ (ز) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ ننایا تھا جس کے بعد مدعی کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کو گرفتا ر کرکے استغاسہ پیش کیا۔ تاہم ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔اور معاملہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج سید فیصل طاہر نے جرم ثابت ہونے پر دونوںملزمان تاج محمد اور منیر کو عمر قید کی سنا دیا۔جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔کیس کی پیروی سرکار کی جانب سے ڈی پی پی شبیر شگری ایڈوکیٹ اور خاتون کی جانب سے وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ شگری کررہے تھے۔
سکردو کے مشہور زمانہ اجتماعی زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو عمر قید کی سزا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا