کھرمنگ(ٹی این این) ضلع کھرمنگ کے نواحی علاقہ باغچہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان نے بغیر کسی جدید آلات، ٹیکنالوجی اور حکومتی امداد کے دیسی ساختہ گاڑی تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کی تیاری میں ضرورت کے تمام پارٹس اور باڈی بھی دیسی طور پر خود نے تیار کیا اور گاڑی کی ٹائر کیلئے لوکل سطح پر استعمال ہونے والے لوڈینگ ٹرالی جبکہ لائٹ کیلئے موٹر سائیکل کا لائٹ استعمال کیا۔ ہونہار نوجوان نے نہ صرف اس گاڑی کو بڑی مہارت کے ساتھ دیسی طریقے سے منفرد انداز میں ڈزائن کیا بلکہ گاڑی کے انجن اور الیکٹریکل کے کام بھی خود نے انجام دی۔نواجوان نے دعوی ٰ کیا ہے کہیہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرول میں 70 کلومیٹر تک چل سکتا ہے۔اس نوجوان کی فنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آج ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سید شہریار شیرازی نے خصوصی طور پر نوجوان کے گاوں کا دورہ کرکے باقاعدہ طور پر گاڑی کا افتتاح کرلیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بنیاد ی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود ان جیسے باصلاحیت نواجوان کی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے گزشتہ اکہتر سالوں میں گلگت بلتستان میں حکومت ایک بھی صنعت نہیں لگا سکے یہی وجہ ہے کہ اس طرح صلاحیت والے نوجوان یا تو علاقہ چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں یا اُن کی صلاحیتوں حکومتی عدم توجہی کے سبب زنگ لگ جاتی ہے۔ سول سوسائٹی کھرمنگ کے ممبران نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دیسی انجئنیر کے فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ضلع کھرمنگ میں اس طرح کے صنعتوں کے قیام کو یقینی بنائیں اور نوجوان کو اپنے فن اور صلاحیت کے حوالے سے حکومتی سطح پر اعزاز سے نوازیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا