لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) پنجاب حکومت کی بنائی گئی 56 کمپنیوں میں لٹ مار کی جانے والی رقوم واپس قومی خزانے میں جمع ہونا شروع، نیب نے پنجاب کے 1 بیورو کریٹ سے 1 ارب وصول کر لیا ہے۔ موصوف نے پنجاب پاور کمپنی میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار روپے، ایرا میں 20 کروڑ 83لاکھ 43 ہزار روپے اورپی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزارروپے کی کرپشن کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے خزانہ کو خالی کرنے والوں کے خلاف مکافات عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیب لاہور نے پنجاب حکومت کے کرپٹ افسر اکرام نوید سے پلی بارگین کر کے 1 ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیئے ہیں۔نیب دستاویزات کے مطابق اکرام نوید نے اپنی سروس کے دوران پنجاب پاور کمپنی، ایرا اور پی ایچ اے میں 97کروڑ 75 لاکھ80 ہزارروپے کی کرپشن کی۔
نیب دستاویزات کے مطابق اکرام نوید نے شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزارروپے حکومتی خزانے سے دیئے۔ واقع 122 کنال زرعی زمین جسکی مالیت 20 کروڑ 50 لاکھ روپے، لاہور کینٹ میں 106 کنال کی زرعی زمین جس کی مارکیٹ ویلیو 18 کروڑ 50 لاکھ ہے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔
ماڈل ٹاون میں 11 کنال کی رہائشی زمین ،غالب مارکیٹ لاہور میں واقع لگژری اپارٹمنٹ، لبرٹی لاہور میں موجود 6 قیمتی اپارٹمنٹس ،حفیظ سنٹر گلبرگ میں موجود 2 دکانیں،مری میں موجود 1 کروڑ کی پراپرٹی بھی حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئی۔اکرام نوید نے 40 سے زائد جائیدادیں بیٹے فجر اکرام، احسن اکرام اور بیوی سمینہ اکرام کے نام کر رکھی تھیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔
نیب لاہور کی بڑی کاروائی،پنجاب کے بیوروکریٹ سے ایک ارب ریکور۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا