ملتان (ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے بادل ابھی پوری طرح چھٹے نہیں ، بھارت پاکستان پرجارحیت کاایک اورمنصوبہ بنارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ جیساایک اورنیاواقعہ رونماکیاجاسکتاہے،بھارت 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کرسکتاہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پرالزامات کی بوچھاڑکردی، پاکستان کشیدگی کم جبکہ بھارت بڑھاتارہا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی جنون کوہوادی اورخطے کے استحکام کومتاثرکیا،مودی سرکارنے سیاسی مقاصدکیلئے خطے کے امن کوداؤپرلگادیا،انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے بادل ابھی پوری طرح چھٹے نہیں ، بھارت پاکستان پرجارحیت کاایک اورمنصوبہ بنارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ جیساایک اورنیاواقعہ رونماکیاجاسکتاہے،بھارت 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کرسکتاہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا،بھارتی کابینہ کمیٹی اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجودتھے،بھارتی وزیراعظم کہتے ہیں میں نے آپ کوفری ہینڈدے رکھاہے،بھارتی وزیراعظم کایہ بیان قابل تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج کے سربراہان نے کہاٹارگٹ کابھی انتخاب کرلیا،ہمارے پاس قابل اعتمادانٹیلی جنس اطلاعات ہیں۔
بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ جارحیت کا سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے پیشن گوئی کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا