سکردو(ذیڈ اے کھرمنگی )گلگت بلتستان یوتھ الائینس کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے معروف قوم پرست رہنما بانی صدر بلتستان اسٹوڈنٹس سید حیدر شاہ رضوی کی چوتھی برسی پر یادگار شہدا سکردو میں عوامی جلسہ منعقد کیا گیا۔جس میں مجلس وحدت کے علامہ آغا علی رضوی،معروف قوم پرست رہنما و سید حیدر شاہ رضوی کے دیرینہ ساتھی غلام شہزاد آغا،قائد اہلسنت و یوتھ الائینس کے سرپرست اعلیٰ حافظ بلال ذبیری،یوتھ الائینس کے سربراہ علامہ حسن جوہری سمیت عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماوں نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں سید حیدر شاہ رضوی کو ذبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور سید حیدر شاہ رضوی کے فکر کو قومی و ملی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حیدر شاہ نے 30 سال پہلے جو فکر دیا اور اپنے علاقے کا عالمی تشخص پیش کیا گیا تھا آج سپریم کورٹ آف پاکستان اس کی گواہی دیتے نظرآتے ہیں۔علامہ حسن جوہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کےحقوق کیلئے جو بھی آواز اٹھاتے ہیں انہیں قوم پرست کہا جاتا ہے۔اگر ایسا ہے تو ہم سب قوم پرست ہے ۔میرے علاقے کے قوم پرستوں نے ہمیشہ علاقے کی عالمی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آواز اٹھایاجاتا ہے۔انہیں فورتھ شیڈول جیسے کالے قانون اور ہتکھنڈوں ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔جو علاقے کے حق پرستوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے رہنماں نے واپڈا ،ایس سی او سمیت دوسرے اداروں کو متنبہ کیا گیا اور واپڈا کو علاقے سے بسترا بوری باندھ کر کام بند کر کے جانے کیلئےکہا گیا۔ جلسے میں وفاقی حکومت سے خالصہ سرکار کی غلط تشریح کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضے کی روک تھام، گلگت بلتستان کو یون این سی آئی پی کے قرادادوں کی روشنی میں آذاد کشمیر جیسے بااختیار سیٹ اپ،معدنیات کی لیز سمیت تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا