لاہور (ویب ڈیسک/ٹی این این) تحریک انصاف کے دو بڑوں کے اختلافات پھر کھل کر سامنے آگئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے کابینہ اجلاسوں میں شرکت پر اپوزیشن جماعتوں کو کھل کر بولنے کا حق مل جاتا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنے پر عدلیہ کے فیصلے کی توہین ہورہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگرترین کا اجلاسوں میں بیٹھنا رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے سیکرٹری صاحبان ان کا نہیں وزراء کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔ اس سے اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا مشورہ دینے والوں کو نادان دوست قرار دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گیلانی خاندان کی کرپشن کو عوام نے مسترد کیا۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اسکے سامنے جوابداہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہر اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہا اور آخری سانس تک رہوں گا۔
شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین کے خلاف کھل کر سامنے آگیا، اجلاس میں شرکت توہین عدالت قرار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا