چلاس(ٹی این این)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے آج ضلع دیامر کے سب ڈویژن تانگیرکا تعلیمی دورہ کیا۔ اس دورے میں اُنہوں نے تانگیر کےعوام سے خطاب کیا اُنہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ تانگیر اور داریل میں علاقے کی رسم و رواج کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیم کی فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر اُنہوں نے تعلیمی جرگہ تانگیر، علمائے تانگیر ، تمام سماجی تنظیوں کے رہنماوں سے ملاقات کی۔
اُنکا تانگیر آمد پر ڈی ڈی جی جی بی سکاوٹس، پاک آرمی کے کرنل خرم ، اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اسامہ مجید چیمہ اور مقامی صحافیوں نے ہیلی پیٹ سےاستقبال کیا اور ریلی کے شکل میں انٹرکالج ہال میں پہنچادیا جہاں عمائدین علاقہ اور انتظامی سربراہان سمیت ایجوکیشن کے آفسران نے اُنکا بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر داریل تانگیر کے منتخب عوامی نمائندوں نے داریل تانگیر کے تعلمی مسائل سے اگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اسامہ مجید چیمہ اور علاقے کے نمائندوں کی طرف سے روایتی تحائف پیش کئے گئے، فورس کمانڈر میجر جرنل احسان محمود نے تحفہ قبول کرنے کے بعد روایتی شال مولانا عبدالشکور دیامری اور سابقہ ممبر حاجی امیرجان کو پہنایا جس پر وادی تانگیر تالیوں کی سے گونج اٹھی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا