دیامر پولیس نے ایک کاروائی میں تحصیل تانگیر سے دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

0 0

چلاس (پ،ر) آج پولیس آپریشنل ٹیم، نے زیر قیادت SIP رحمت عظیم ، SHO تھانہ گبر تانگیر نے تانگیر کے نواحی علاقے مشکے میں ایک کامیاب چھاپے کے دوران پولیس کو اقدام قتل کے جرائم میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری حسین اور اعظم میر پسران فضل دار ساکن مشکے تانگیر کو گرفتار کر لیاہے۔ دوران گرفتاری PO حسین ولد فضل دار کے قبضہ سے ایک ضرب رائفل (فائیوشاٹ) بھی برآمد ہونے پر پولیس نے فوری قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ کا بھی اندراج کیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں مجرمان اشتہاری مقدمہ علت نمبر 03/2018 بجرائم 324/34 تھانہ گبر تانگیر کو اقدام قتل کے جرائم کے تحت مطلوب تھے. ایس پی دیامر نے قانون کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے کامیاب چھاپے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %