کراچی ( ویب ڈیسک/ٹی این این )کراچی کے علاقے چورنگی اور نرسری میں آدھنے گھنٹے کے دورانیے میں دو مختلف گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے نرسری میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی میں مولانا مفتی تقی عثمانی بھی سوار تھے لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کا ایک واقعہ یونیورسٹی روڈ پر چورنگی پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ٹیوٹا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہواہے ، جاں بحق ہونے والوں میں مولانا شہاب اور ان کا ڈرائیور شال ہے ۔
تاہم فائرنگ کا دوسرا واقعہ کراچی کے علاقہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں کالے رنگ کی ہنڈا گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا