گلگت(پ،ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کی کامیاب کاروائی کوہل پائیں میں ڈالی گئی کٹر لائن بند کرا دیا کٹر لائین بند کرانے پر اہلیان لالی محلہ نے بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن کی کامیاب کاروائی پر زبردست الفاظ میں سراہا ۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز اہلیان لالی محلہ امپھری نے بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت میرجملہ خان کو اطلاع دی کہ محمد ولی ولد محمد نبی ساکن امھپری کے کرائے پر دیئے گئے مکانات کے ایریا میں شدید بدبو پھیلی ہوئی ہے اور کوہل پر گندگی کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں جس پر میرجملہ خان بلڈنگ انسپکٹر نے Ac/ ایڈمنسٹریٹر گلگت کو رپورٹ کر دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے بلڈنگ انسپکٹر میرجملہ خان کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت میرجملہ خان نے میونسپل فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے امپھری لالی محلہ کے مقام پر کٹر لائن کوہل پائیں میں ڈالی گئی تھی جوکہ کلوٹ کے نیچے سے لگائی گئی تھی بند کرا کے مسمی محمد ولی کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے ھدایات جاری کر دیئے کہ اپنے کرائے کے مکانات کے کٹر لائین سٹم درست کرا کے دفتر میونسپل کارپوریشن گلگت میں حاضر ہو کے وضاحت کرے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرا کے کٹر لائن بند کرا نے پر اہلیان لالی محلہ نے بلڈنگ انسپکٹر میرجملہ خان کے کاروائی کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت/ ایڈمنسٹریٹر گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میرجملہ خان کو انعام دینے کا مطالبہ کر دیا ہے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا