اسلام آباد (نیوز ڈیسک /ٹی این این) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ افرادی قوت کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ ملائیشین اورپاکستانی ایک دوسرے کے طرززندگی سے واقف ہیں۔ایوان صدر میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا مشکور ہوں۔ پاکستان سے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں۔
مہاتیرمحمد نے کہا کہ صنعتی انقلاب سےطرززندگی میں تبدیلی آتی ہے۔ ملائیشین اورپاکستانی ایک دوسرے کے طرززندگی سے واقف ہیں۔ افرادی قوت کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان سےتمام شعبوں میں تعاون کافروغ چاہتےہیں۔ ایک دوسرےکےتجربات سےاستفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔وزیراعظم ملائیشیا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری سےتعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ شاندار عشائیہ اور ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا