شگر(نامہ نگار)محکمہ برقیات شگر کے ناروا سلوک کے خلاف حسن آباد بونپہ کے عوام نے آج ڈی سی آفس کے سامنے سخت احتجاج کااعلان کردیا۔حسن آباد کو ہمیشہ محکمہ برقیات کے حکام نظر انداز کررہے ہیں۔اب ہم اپنا حق چھین کر لینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن آباد بونپہ شگر کے نوجوان رہنماء اصغر علی جگر اور دیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات شگر کے حکام ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے۔پچھلے کئی مہینوں سے بجلی کی فراہمی تعطلی کا شکار ہے۔گائوںکیلئے فراہم کی جانے والی ٹرانسفرمر بار بار خراب ہورہے ہیں۔اور مرمت کے بعد چند گھنٹوں بعد جواب دے گئے۔جس کے بعد نئی ٹرانسفرمر فراہم نہیں کیا گیا۔ور ہی اس کو بہتر طریقے سے مرمت کیا گیا۔حکام نے حسن آباد کے عوام کو بیوقوف سمجھا ہوا ہے۔ سابق چیف سیکریٹری کی گائوں میں واقع ایک سکول کی افتتاح کے موقع پر ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی فراہم کیا گیا جوکہ صرف ایک دن جاری رہا جس کے بعد سے عوام کو دوبارہ اندھیرے میں دھکیل دیا۔جبکہ گذشتہ دو ہفتوں سے ٹرانسفرمر خراب ہونے کی بہانے عوام کو بجلی بند کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مجبورا احتجاج کا راستہ اپنارہے ہیں۔ اور اپنا حق چھین کر لینا ہم بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔آج سے ڈی سی آفس کے سامنے ہمارے مسئلہ حل ہونے تک بھرپوراحتجاج شروع کررہے ہیں۔ جس میں تمام اہلیان حسن آباد شریک ہونگے۔
محکمہ برقیات شگر کے ناروا سلوک سے تنگ شگر کے عوام نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا