کراچی (ویب ڈیسک /ٹی این این) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی شاندار پرفارمنس کے بل بوتے پر پی ایس ایل 4 میں فتح کا تاج اپنے سر سجالیا ہے۔ کوئٹہ کے اوپنر احمد شہزاد نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔
پی ایس ایل 4 کے فائنل معرکے میں پشاور زلمی کا139 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 17 اعشاریہ 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58رنز بنائے جبکہ ریلی روسو 19رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ احسن علی نے 25 رنز بنائے ۔
اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صرف 4 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم پر پریشر بڑھ گیا جس میں اضافہ اس وقت ہوا جب دوسرے اوپنر کامران اکمل 21 رنز بنا کر 31 کے مجموعی سکور پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پشاور زلمی کے صہیب مقصود بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور 20 رنز بنا کر براوو کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ عمر امین 38 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے تو نبی گل کو فواد احمد نے صرف 9 رنز ہی بنانے دیے۔ کیرون پولارڈ صرف 7 رنز بنا کر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں میں اپنا کیچ تھما بیٹھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوجوان باؤلر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز، فواد احمد اور ڈی جے براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا