استور(ٹی این این) سوشل میڈیا پر کل سے وائرل ایک ویڈیو کے مطابق گلگت بلتستان کا دور افتادہ سیاحتی حوالے سے مشہور وادی استور کے بالائی علاقوں کا کئی عرصے سے گاڑیوں کا زمینی راستہ منقطع ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مریضوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کئی کندھوں پر میلوں کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔ کہا یہ جارہا ہے کہ یہ علاقہ مسلم لیگ کے رہنماوں وزیر بلدیات رانا فرمان علی اور پارلیمانی سیکرٹیر ی پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل کا ہے اور سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہے ان دنوں نے کبھی بھی دور افتادہ علاقوں کے مسائل کی طرف توجہ ہی نہیں دی بلکہ سرکاری فنڈز کی بندبانٹ اور نوکریوں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کے علاوہ کچھ کام کیا ہی نہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک مریض جس کا تعلق استور کے بالائی علاقہ ضلعے بالا کے گاوں مرمئی سے ہے جس کو کل رات اچانک فالج کا دورہ پڑا اور اہل علاقہ نے سہولت نہ ہونے کی 10 فٹ برف اور روڈ بند ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت دیسی طریقے اسٹیچر بناکر بیس میل پیدل رٹو تک لے جایا گیا جہاں ڈاکر ہی موجود نہیں تھے۔ متاثرہ شخص کے ساتھ موجود افراد نے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے کئ دفعہ اس بالا سڑک کو کھولنے کی یقین دھانی کرائی مگر تاحال عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ چند روز قبلسڑک کو بحال کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی مگر مشنیری کی خستہ حالی کی وجہ سے نا کامی ہوکر واپس استور چلی گئی۔
اہل علاقہ نےحکومت سے پڑزور اپیل کیا ہےکہ جلد از جلداستور بالا سڑک کو کھول کر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ورنہ عوام اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
https://www.facebook.com/TehreerNews/videos/415491559279402/?t=2
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا