پی آئی اے گلگت بلتستان میں سیاحت کش پالیسیوں کو ترک کرکےکرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں، حاجی اقبال

0 0

اسلام آباد(فدا حسین) بلتستان ٹور آپریٹر ایسوی ایشن کے صدر حاجی محمد اقبال نے پاکستان کے قومی ائر لائن پی آئی کی پالیسوں کو سیاحت کش قرار دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے لئے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے ریڈیو نیوز نیٹ ورک پاؤر 99کے ہفتہ وار پروگرام جو جی بی میں سیاحت کی پائداری کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں ان کے ساتھ آل پائن کلب آف پاکستان کے جنرل سیکریڑی کرار حیدر ی بھی موجود تھے ۔کراری حیدر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سکردو ائر پورٹ کو آل ویدر بنانے کے ساتھ دوسری کمپنیوں کے لئے بھی پروازیں چلانے اجازت دینے کی ضرورت ہے۔اس میں حاجی اقبال میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا سکردو ائر پورٹ کو آل ویدر بنانے کے ساتھ انٹر نیشل ائرپورٹ بنایا جائے حاجی اقبال کے بقول ایسا کرنے سے پورپ اور امریکہ سے گلگت بلتستان میں سیاحت کرنے کے آنے والوں کے لئے ایک گھنٹے کا وقت بچایا جا سکتا ہے۔حاجی اقبال نے پی آئی اے کی طرف سے گلگت بلتستان کے کرایوں میں اضافے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ان کی پالیساں سیاحت کو قتل کر رہی ہیں انہوں نے مزید یہ دعویٰ کیا ہے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی نے ان سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے کرایوں میں کمی کا وعدہ کیا مگر سکردو سے واپس آکر کمی کے بجائے مزید کرایوں میں اضافہ کیا جو سیاحت کے ساتھ وہاں کے لوگوں پر بھی ظلم ہے ۔تاہم انہون ںے ایم ڈی کا نام لینے سے گریز کیا۔ حاجی اقبال نے مزید کہا ہے کہ اس وقت سکردو کا کرایہ کراچی سے کرایے سے زیادہ ہے ۔ حالانکہ پی آئی اے کو گلگت بلتستان جانے کے ٹیکس بھی کم ادا کرنا پڑتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website