متنازعہ خطے میں انتظامیہ اور وزیر اعلی ملکر عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضے جما رہے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) وزیر اعلی علاقے میں حالات خراب کروانا چاہتے ہیں مقتدر حلقے ایکشن لے اگر کسی بھی قسم کے حالات خراب ہوگئے تو اس کی تمام تر زمہ داری وزیر اعلی پر عائد ہوگی یہ بات پی پی پی لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ برمس میں خالصہ سرکار کہاں سے آیا سپریم کورٹ کے مطابق گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس علاقے کو ہمارے اباو اجداد نے خود ازاد کروا کر الحاق کیا ہے گلگت بلتستان میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے اور ایک خاص کمیونٹی کو سائیڈ کرنے کے لئے انتظامیہ اور وزیر اعلی ملکر عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضے جما رہے ہیں۔اور عوام کو بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر عوامی طاقت سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے کوئی مائی کا لال اس طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتی ہے وزیر اعلی اداروں اور عوام کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں دیگر علاقوں میں خالصہ سرکار نہیں ہوتا ہے خالصہ سرکار صرف چند مخصوص علاقوں میں ہونا تعجب کی بات ہے ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعلی کے اس سازش کو سمجھے اور اس سازش کو ناکام بنائے ہم کسی صورت عوامی زمینوں پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ہم اہلیان برمس کے ساتھ کھڑے ہیں اگر حکومت نے کوئی غلطی کی تو اس کا خمیازہ حکومت کو بھگتنا ہو گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website