اسلام آباد(ٹی این این )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر مایوسی ہوئی، اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا۔وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نامناسب قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے، ارکان پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب خوشحالی واپس آئے تب ہی ایسے اقدامات کا جواز بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے پر اپنا ردعمل ان الفاظ میں دیا جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا ۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔ پاکستان خوشحال ہوجائے تو شاید یہ قابلِ فہم ہو مگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2019
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا