اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون پر تحقیقاتی ٹیم کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دے دی اب سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تفتیش کرے گی تاہم نیب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو نواز شریف سے ماڈل ٹاون کیس کی تفتیش کی اجازت دے دی۔پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف ماڈل مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔ادھر نیب کی جانب سے پنجاب پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا