سکردو(ٹی این این) سکردو میں ٹھیکیداروں کی گروپ بندی سخت موڑ اختیار کرگیا ہے جو کسی بڑے تصادم کا گھنٹی بجا رہا ہے گزشتہ دنوں چیف انجینئر آفس میں اتحاد پینل اور جی بی جی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ہوتے ہوتے رہ گئے ایک دوسرے گروپ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کافی سارے ٹینڈرز جاری ہونے ہیں کہیں بہت بڑے تصادم نہ ہو جائیں اس سلسلے میں کنٹریکٹرز برادری میں کافی تشویش پائی جارہی ہے کہ کہیں حالیہ ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی طرح اس دن بھی اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو جائے کنٹریکٹرز برادری کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ آفس کے اطراف میں پولیس دستے تعینات کیا جائے تاکہ ممکنہ طور پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے اور چیف انجینئر وزیر تاجور اور ای سی عامر نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے مختلف ٹھیکوں کا پری بنایا گیا جس پر کنٹریکٹر اپوزیشن پارٹیوں کو شدید تحفظات ہیں اور جو جو ٹینڈر اوپن ہورہا ہے ان ٹھیکوں میں سخت کمپٹیشن جاری ہے جس کی وجہ سرکاری خزانے کو بھی فائدہ حاصل ہورہی ہے
سرکاری ٹھیکوں کی بندربانٹ،کنٹریکٹرز کی گروپ بندی سے تصادم کا خدشہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا