اسلام آباد( تحریر نیوز) جی بی کونسل کے بجٹ اجلاس برائے مالیاتی سال 2017/18 کی پہلی نشست وائس چیئر مین کو نسل گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ ،کونسل ممبران کے علاوہ وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر پیر بخش جمالی ،جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل آفتاب درانی دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان نے 2199.067 ملین روپے سے زائد کا جی بی کونسل کابجٹ برائے مالیاتی سال 2017/18 اجلاس میں پیش کیا ۔بجٹ میں کل آمدن کا تخمینہ تقریباً 2398.02 ملین روپے رکھا گیا ہے جس میں سے 2040.00 ملین روپے سے زائد رقم ٹیکس محصولات کی مد میں حاصل کی جائے گی ۔پیش کردہ بجٹ میں اخراجات کا کل تخمینہ 2199.067 ملین ہے جس میں سے 1474 ملین روپے سے زائد ترقیاتی اخراجات ہیں۔ ۔غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 725.051 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے ترقیاتی اخراجات سے 674.016 ملین روپے سے زائد کی رقم گلگت بلتستان کونسل ممبران کے ترقیاتی پرواگرام کے لیے بھی رکھی گئی ہے۔جس کے تحت ہر ممبر کو 50 ملین روپے دیے جائیں گے جو پچھلے بجٹ سے 32 ملین روپے اضافہ ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا