چراغ تلے اندھیرا ،وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی کے حلقے میں سرکاری ہائی سکول زبوں حالی کا شکار لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

0 0

گانچھے( تحریر نیوز) گرلز ہائی سکول کورو گانچھے میں اسٹودنٹس آج بھی بنیادی تعلیمی ضروریات سے محروم ہیں ،بیٹھنے کیلئے کرسی نہ ہونے کے سبب مٹی پر بٹھا کر تعلیم دیا جارہا ہے، صرف نہ نہیں بلکہ اساتذہ کے کمی کے سبب طالبات کو بوائز ہائی سکول میں جانے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن مخلوط نظام تعلیم کی ناپسنددگی کی وجہ سے ستر فیصد طالبات تعلیم کر خیر باد کہنے پر مجبور ہیں۔ اسکول میں دو لیب اسسٹنت کو کو ملا کر اس وقت صرف 6اساتذہ فرائض انجام دینے کی کوششوں میں مگن ہیں لیکن ایک ہائی اسکول میں اس قدر کم تعدا د میں اساتذہ کا ہونا بھی سوالیہ نشان اور محکمہ تعلیم کی لاپروائی کو ثابت کرتی ہے۔

اہلیا ن علاقہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سیر سپاٹے اور اخباری بیانات کی دنیا سے نکل کر کبھی اپنے حلقے کے مسائل کی طرف یوجہ دینے کی کوشش کریں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website