اسلام آباد ( تحریر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان آئینی حقوق کمیٹی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ اس پر بات چیت کرسکے،اُنہوں مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان آئینی اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں بحث ضروری ہے لہذا وفاق جلداز جلد اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو سی پیک میں دیگر آئینی صوبوں کے برابر حقو ق ملنا چاہئے یہاں بھی اقتصادی زون کا بننا ضروری ہے۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت گلگت بلتستان کو اس خطے کی قانونی سٹیٹس کے مطابق حقوق دینے کے حامی ہیں۔
یاد رہے گلگت بلتستان کو آئین پاکستان میں ترمیم کئے بغیر کسی بھی قسم کا پیکج فقط ایک لالی پاپ ہوگا اس وقت اس خطے کا سب سے اہم مسلہ قومی شناخت ہے کیونکہ نہ اس خطے کو نہ ہی متازعہ حیثیت کی بنیاد پر حقوق دیئے گئے ہیں اور نہ ہی پاکستان کے آئینی صوبے کی حیثیت سے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا