بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب۔

0 0

راولپنڈی ( ویب ڈیسک /ٹی این این) بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کے ہمراہ ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔
آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں‌ ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ مسلح افواج کے سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں، باہمی روابط اور مطابقت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیارے مظفر آباد سیکٹر میں 3 سے 4 میل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گرایا۔ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے پےلوڈ کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website