آرمی چیف کا ایئر چیف مارشل کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں، باہمی روابط اور مطابقت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی کانوائے پر ہونے والے حملے کے بعد سے بھارت کی حکمران ہندو انتہا پسند جماعت نے بغیر تحقیقات کے ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website