گلگت (چیف رپورٹر) پا کستا ن پیپلز پارٹی لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے کہا ہے ڈاکٹر اقبال اور وزیر اعلی نے کرپشن کے نت نئی طریقے نکالے ہیں اگر اس کرپشن کے طریقے کو نہیں روکا گیا تو سخت احتجاج کرینگے۔ کہ دنیور میں پانی کے نام پر عوام کو لوٹا جا ررہاہے گھروں میں کنکشن لگانے کیلئے 32 سو روپے فی گھرانہ مانگا جارہاہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے حکمرانوں نے عوام سے ووٹ بجلی پانی اور دیگر سہولیات کے نام پر لیا لیکن حکمرانی حاصل کرنے کے بعد عوام کیلئے ہی مسائل پیدا کر ہے ہیں عوام کو بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی پانی ملتاہے اب پانی کیلئے بھی عوام سے رقم بٹوری جارہی ہے انہوں نے کہاکہ دنیور کے عوام سے پانی کا کنکشن لگانے کیلئے 3200روپے ہر گھرانے سے وصول کئے جارہے ہیں یہ کس قانون کے تحت کئے جا رہے ہیں اپوزیشن لیڈر اور ارکان اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں انکی خاموشی بھی حیران کن ہے انہوں نے کہاکہ رقم خرچ کرکے عوام خود پانی کی سہولت حال کر سکتے ہیں حکومتی اداروں کو یہ رقم وصول کرنے کی کیا ضرورت ہے عوام سے پیسے لیکر عوام پر ہی خرچ کرنا ہے تو حکومتی بجٹ کہاں جاتاہے صوبائی حکومت آئے روز کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہی ہے عوام سے رقم لینے کا معاملہ انتہائی غیر سنجیدہ اور عوام دشمن اقدام ہے اس سلسلے کو بند کیا جائے
مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال کا ٹیکنکل کرپشن بے بقاب۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا