چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما شاہ ناصر نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر میں تعلیم اور صحت کی پسماندگی کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہو گی ہے۔ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات لاحق ہیں۔ہسپتال صرف چند سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے رحم و کرم پہ ہے۔ جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریض رل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کا دیامر سے ناروا سلوک کی وجہ سے ہسپتال گوں نا گوں مشکلات کے دلدل میں پھنس گیا ہے اور ہسپتال لاوراث ہو کے رہ گیا ہے انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود اور چیف سکریٹری گلگت خرم آغا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پہ کردار ادا کرے اور ہسپتال میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کرے۔
مقامی حکومت دیامر میں تعلیم اور صحت کی پسماندگی کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہو گی ہے۔ شاہ ناصر رہنما
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا