گلگت(ٹی این این)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے ضلع غذر میں تشنلوٹ اشکومن میںطالب علم دیدار حسین کو جنسی زیادتی کے بعدقتل واقعے کا بھی نوٹس لے لیا۔اُنہوں نے یقین دلایا ہے کہ قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔جبکہ دوسری طرفغذر کے عوام نے 16فروری کو چٹورکھنڈ میں پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے اور اس احتجاجی مظاہرے میں تین نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا جائے گا جس میں واقعے کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام نامزد ملزمان کی گرفتاری، مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ اورملوث ملزمان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کی تعداد آٹھ ہوگی ہے جنہیں مقامی پولیس گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عزیز ولد چالو خان،گوہرامان، نور اعظم،شیر اعظم ولد عبدالحنان،شیراسلام ولد شمس الحق،نور محمد ولد عبدالمنان،عبداللطیف ولد گل براء اور محمد عمر ولد چالوخان شامل ہیں۔
ضلع غذر میں طالب علم ذیادتی کے بعد قتل کیس،فورس کمانڈر گلگت بلتستان نےنوٹس لےلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا