بلوکی (ویب ڈیسک/ٹی این این)وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، این آر او بڑے مجرموں کومعاف کرنا ہے، اگر ہم این آر او دیں گے تو ملک سے غداری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں بہار شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان دنیامیں8ویں نمبرپرہےجس کاموسم گرم ہوتاجارہاہے، خشک سالی آئےگی،رہنامشکل ہوجائےگا، ملک میں سب سےکم جنگلات ہیں، نوجوانوں کےمستقبل کاسوال ہے، افسوس سےکہتاہوں جنگلات کوتباہ ہوتےدیکھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیامیں سب سےزیادہ آلودگی لاہور،راولپنڈی میں ہے، چھانگامانگاجاکردیکھیں کتنےدرخت بچےہیں، میانوالی میں جنگل ختم کردیاگیا، جنگلات کاٹ کاٹ کر زمینوں پر قبضے کیے گئے۔
ملک میں5سال میں10ارب درخت لگانےکاٹارگٹ ہے۔۔۔عمران خان نے کہا ملک میں5سال میں10ارب درخت لگانےکاٹارگٹ ہے، کےپی میں5سال میں ایک ارب سےزیادہ درخت لگائے، جنہیں اقتدارمیں آکرجنگلات بچانے تھے، انہوں نے ہی قبضہ کیا۔سب کودعوت دے رہا ہوں میری ٹیم بنیں۔۔۔۔۔انھوں نے نوجوانوں مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نےجنگلات کی کٹائی روکنی ہے، شہروں میں پارکس پرقبضےہورہےہیں،انہیں بچاناہے، پاکستان کوہرابھراکر ناہے، سب کودعوت دے رہا ہوں میری ٹیم بنیں، راجہ منصور نے زمین واگزار کرائی، شاباش دیتاہوں۔
اگرہم این آر اودیں گےتوملک سےغداری کریں گے، ملک سےغداری کرنےوالےکسی شخص کونہیں چھوڑیں گے۔۔وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کسی کو این آر او نہیں ملے گا، اگرہم این آر اودینگےتوملک سےغداری کرینگے، ملک سےغداری کرنےوالےکسی شخص کونہیں چھوڑیں گے، مشرف کے زمانے میں این آر او میں امریکی بھی شامل تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این آراوکی وجہ سے سب نے سمجھا جتنی چوری کرو کچھ نہیں ہوگا، این آر او سے خوف ختم ہوگیاجتنی چوری کرو سب معاف ہوجائے گا۔۔۔این آر او کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کل این آراوکی بڑی بات ہورہی ہے، این آر او بڑے مجرموں کومعاف کرنا ہے، 2 این آر او نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا، ملک این آراوکی وجہ سےمقروض ہے، مشرف نے اپنے کرسی بچانے کے لئے نوازشریف کواین آر اودیا۔
اپنی کرسی بچانےکیلئےاین آراوکیےگئے۔۔عمران خان نے کہا سوئٹرزلینڈمیں قوم کے2ارب خرچ ہوئے،وہ بھی این آراوکرکےچھوڑ دیاگیا، اپنی کرسی بچانےکیلئےاین آراوکیےگئے، 6 ہزارارب سےپاکستان کاقرضہ30ہزارارب پرچلا گیا، جنہوں نےملک کومقروض کیاکس منہ سےہمیں کہتےہیں۔
کسی کو این آر او نہیں ملے گا،این آر او کا مطلب بڑے مجرموں کومعاف کرنا ہے۔وزیر اعظم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا