سابق وزیر اعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعامسترد۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)سابق وزیر اعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعامسترد کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعامستردکردی ۔گذشتہ اکتوبرمیں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواستیں وزارت داخلہ کودی گئی تھیں اور نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں۔ درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔درخواست میں کہا گیا کہ ایگزٹ فرآم پاکستان رولز2010کے رول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم،دہشتگردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website