گلگت(ٹی این این) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان پارٹی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ سمیت دیگر مرکزی رہنماوں کی غیر واضح پالیسی کی وجہ سے ان دنوں اندرونی طور پر بدترین بدنظمی کا شکار ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق امجد ایڈوکیٹ کا عوامی ایکشن کمیٹی سے علحیدگی اور سپریم کا گلگت بلتستان کے حوالے سے تاریخی فیصلے کے بعد قیادت کے نظرئے اور غیر واضح پالیسی پر سوال اُٹھنا شروع ہوگیا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امجد ایڈوکیٹ سب کچھ محسوس کرتے اور مانتے ہوئے میڈیا پر عوام سے سچ بولنے سے گریزاں ہے اور جمیل احمد کا خیال ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پارٹی منشور سے ایک انچ آگے پیچھے نہیں ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے اندر کو سوجھ بوجھ رکھنے والا طبقہ سمجھتا ہے کہ سیاسی ہٹ دھڑمی ہے جمہوری پارٹیاں حالات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے واضح فیصلے کے بعد امجد ایڈوکیٹ مصلحت پسندی کا شکار ہونا اُن کی قیادت کو مشکوک بنا رہی ہے۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کی تمام وفاقی پارٹیاں ایک بیانئے پر متفق ہے لیکن پیپلزپارٹی ان تمام معاملات میں کردار کہیں نظر نہیں آرہا جو کہ آنے والے وقتوں میں پارٹی کیلئے سیاسی طور نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، ذرائع کہتے ہیں کہ اس وقت پارٹی میں مشاورت کا بڑا فقدان ہے جو لوگ گلگت بلتستان کو مسلے کو سمجھتے ہیں اُن سے کم ،بلکہ جو لوگ پارٹی میں سنیئر ہیں لیکن اُن کا بیانیہ عدالت عالیہ کی جانب سے مسترد ہوچُکی ہے ،اُن سے آج بھی مشاورت کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں نظریاتی اور روائیتی لیڈران کے درمیان سرد جنگ چل رہا ہے۔نظریاتی کارکنا ن کا دو ٹوک مطالبہ ہے کہ منشور کو یو این سی آئی پی کے قراداد کی روشنی میں از سرنو بنائیں کیونکہ صوبے کے تمام قسم کی اُمیدیں اب دم توڑ چُکی ہے۔جبکہ سنئیر رہنماء اس کام کیلئے تیار نہیں یوں پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے قیادت کے اوپر پارٹی کے اندر سے بھی اُنگلیاں اُٹھنا شروع ہوگیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے وقتوں میںپارٹی مزید انتشار کا شکار ہوتے ہیں یا قیادت اپنی انا چھوڑ کرسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دیگر سیاسی پارٹیوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اندرونی سرد جنگ کاشکار،کارکن بیانئے سے ناخوش،قیادت پر اُنگلیاں اُٹھ گئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا