استور(ٹی این این)استور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے وزیرنے خلاف ضابطہ دیہی ترقی کے لئے رکھنے والے سالانہ بجٹ کو صرف اپنے من پسندوں میں تقسیم کرکے دیہی ترقی کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد سکیموں کو ٹینڈر کئے بغیر لیا گیا۔ اور سائیٹ پر کام تک نہیں کیا گیا۔ تمام سکیمیں آپنے گاؤں کے لئے رکھ لی ۔ اہل علاقہ کے مطابق وزیر موصوف اپنے بھائی صمد خان کی دیوار بنانے کے لئے پانچ لاکھ کی سکیم رکھ لی۔اپنے ہی گاؤں میں تین واٹر چینلوں کی تعمیر کی مد میں پانچ لاکھ مختص کئے گئے مگر کام تک نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات فرمان اس کے بھی گرلز سکول چورت کو کمپیوٹرز خریدنے کے لئے لوکل گورنمنٹ کی سکیم رکھی گئی جو اپنے من پسند اور عزیز کو نوازی گئی۔پلے گروانڈ کی تعمیر کے لئے نو لاکھ کی سکیم اپنے گاوں چورت کے لئے لوکل گورنمنٹ کیطرف سے رکھی گئی اور ٹھیکہ بھی اپنے ہی قریبی عزیز کو دی گئی۔غنی لینڈ کے نام سے مبلغ بیس لاکھ کی سکیم رکھی گئی جو کہ منسٹر لوکل گورنمنٹ کے والد کے نام سے مختص ہے۔ اسی طرح تین بجلی کے ٹرانسفارمروں کی خریداری کے لئے مبلغ بیس لاکھ روپے لوکل گورنمنٹ کیطرف سے رکھی گئی جبکہ ٹرانسفارمرز محکمہ واٹر اینڈ پاور سے لے کر بیس لاکھ روپے اپنے جیپ میں ڈالے گئے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے منسٹر نے متعلقہ ذمہ داروں سے مل کر یونین کونسل کے ممبران کی سکیموں کے علاوہ ایڈیشنل سکیمیں لے کر اپنے من پسندوں اور اپنے بھائیوں میں تقسیم کی۔ دیہی ترقی کا محکمہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ سکیمیں کمیونٹی سے مشاورت سے رکھے۔
اہل علاقہ کے مطابق وزیررانا فرمان علی نے بلدیات کے وزیر کا قلمدان سنبھالنے سے لیکر آج کمیونٹی سے مشاورت کرنے کے بجائے اپنے ہی بھائیوں کی مشاورت سے سکیمیں رکھ کراپنے عزیزوں میں ہی بانٹ رہا ہے۔ اس حوالے سے کچھ اُن کے حلقے کے کچھ افراد نے نیب سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد نیب میں اس میگا کرپشن کے حوالے سے مکمل ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کیا جائے گا۔
وادی استور میں سرکاری فنڈز وزیر بلدیات کے رشتہ داروں کی مرضی سے تقسیم ہونے لگے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا