وزیراعظم نے سیاحت کی فروغ کیلئے پشاور سے ملائیشیا کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

0 0

پشاور(نیوز ڈیسک/ٹی این این) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کی ویزا پالیسی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مالاکنڈ ڈویعن کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ مراد سعید، ڈاکٹر حیدر علی، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر، نعیم الحق، افتخار درانی، ندیم افضل چن، عامر ڈوگر اور ارشد داد نے ملاقات میں شرکت کی۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو تعلیم، صحت، بجلی گیس و دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں حکومت کی اعلان کردہ ویزا پالیسی اہم سنگ میل ثابت ہوگی، پشاور سے ملائیشیا کے لئے پروازیں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے واضح اور ٹھوس تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ مالاکنڈ ڈویعن میں ہائیڈل پراجیکٹس اور ماحول دوست سستے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website