اسلام آباد(ٹی این این) گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کا حصول عوامی جدوجہد سے ہی ممکن ہے مشترکہ تحریک سے ہٹ کر حقوق کی بات کرنے والے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس راستے سے دھتکارے گئے اسی راستے کو اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. کل تک سپریم کورٹ آف پاکستان جانے والوں کو کوسنے والے کریڈٹ کی خاطر آج خود سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کیلئے تیار ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کو نہ پہلے سپریم کورٹ سے کوئی امید تھی نہ آج کوئی بھروسہ ہے پوائنٹ سکورنگ اور کریڈٹ کے حصول کیلئے بعض وفاقی جماعتیں ایک بار پھر سے قوم کو غلامی میں رکھنا چاہتے ہیں اب عوام اسی پارٹی کو سپورٹ کریں گے جو اجتماعیت کی بات کرے گی مزید مختلف جذباتی نعروں کے ذریعے سے گلگت بلتستان کے عوام کو نہیں چلایا جاسکے گا ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پوری قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے متفق ہوئی ہے جس کیلئے باضابطہ طور پر کمیٹی کام کررہی ایسے میں حکومتی پارٹی سمیت بعض دیگر جماعتوں کا الگ سے تحریک چلانے کا اعلان ایک بار پھر سے وفاقی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشش ہے مذکورہ پارٹیاں وفاقی مفادات کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں اس وقت گلگت بلتستان میں موجود تمام جماعتوں کو برابر کردار ادا کرنا ہوگا جس فرد کو قیادت اور کریڈٹ کا شوق ہے آگے بڑھ کر کام کریں ہم انکے کارکن بن کر کام کرنے کو تیار ہیں الگ سے بھی مثبت تحریک کی بھرپور حمایت کریں گے لیکن جو بھی پارٹی اجتماعی تحریک کو منتشر کرنے یا عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائےگا اب گلگت بلتستان میں جو بھی تحریک چلے گی گلگت بلتستان کے مفاد میں اور باہمی یکجہتی سے چلے گی افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ اس معاملے میں صوبائی حکومت کا حق بنتا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلاکر قومی بیانییے کی تکمیل کیا جاتا لیکن اس میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان یوتھ اویرننس فورم کے نوجوان متحدہ اپوزیشن اور گلگت بلتستان سپریم کونسل کے ممبران نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکے قوم کو اتفاق میں لانے کی کوشش کی لیکن مذکورہ کوشش گلگت بلتستان کے بعض افراد کو ہضم نہیں ہورہی اور اس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. لہذا عوام سے گزارش ہے کہ اب اپنے مستقبل کو پہچاننے کیلئے حقیقی نمائندگی کا انتخاب کرے پارٹیوں کے بھیس پر تعلقات کو ترک کرتے ہوئے کردار کے بنیاد پر نمائندوں کا ساتھ دیں کیونکہ 71 سالوں سے انہیں جماعتوں نے مختلف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر حکومت کی ہے جس کا خمیازہ گلگت بلتستان کی عوام کو فرقہ واریت دہشتگردی اور محرومیوں کے اندر رہ کر بھگتنا پڑا ہے.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا