کراچی آئرپورٹ اے ایس ایف چیکینگ کاؤنٹر پر چوری کی انوکھی واردات،شکایت درج۔

0 0

کراچی (ویب ڈیسک/ٹی این این) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر چوری کی انوکھی واردات میں اے ایس ایف کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران پر اسرارانداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زاید ڈالر چرالیے گئے۔ امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ 23 جنوری کو کراچی ائرپورٹ سے امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاؤنٹر پر پہنچا تو وہاں بیگ کو چیکنگ کے لیے الگ کیا گیا اور چند لمحوں میں 3 لفافوں میںرکھے 7 ہزار سے زاید ڈالرز سادہ کاغذات اور ایک ایک ڈالر میں تبدیل کردیے گئے۔ مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو نجی ائرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا، ادھر وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لیے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیاہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اگر مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %