گلگت (ٹی این این) گلگت پولیس نے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سے اغواء کے بعد جنسی ذیادتی کا شکار کرنے والے ملزم ظہیر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی ایف کے مطابق 22 جنوری کو جیل آباد کے جلال آباد کے ایک رہائشی 14 سالہ مہیوش اپنی ماں سائرہ کے ساتھ DHQ ہسپتال علاج کے غرض سے آئی تھی، اُس وقت ظہیر اقبال ولد محمد زرین ساکن دشکن استور نے خود کو آرمی کاملازم ظاہر کرکےسی ایم ایچ گلگت میں مفت علاج کی آفرکی اور لڑکی کی ماں کو اس بات پر قائل کی کہ لڑکی کو مفت علاج کیلئے اپنے ساتھ سی ایم ایچ لانے جانے دیں جہاں وہ سفارش کرکے لڑکی کی مفت میں علاج کرے گا۔
لڑکی کی ماں غربت کی وجہ مان گئی لیکن جب کئی گھنٹے گزرنے کے بعد لڑکی واپس نہیں آئی تو لڑکی ماں نے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ کو تمام صورت سے اگاہ کی۔
ڈسٹرک ہسپتال میں کے ڈاکٹر فرمان اللہ نے اُسی وقت پولیس کو لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے اطلاع دی پولیس ابھی تک ملزم کی تلاش میں تھے کہ 23 تاریخ کو نامعلوم شخص لڑکی کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال چھوڑ کر غائب ہوگیا۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ظہیر اقبال نے سینما چوک کے قریب اسکائی وے ہوٹل میں لے گیا اور جنسی ذیادتی کا شکار بنایا۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسکائی وئے ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ظہیراقبال سی این آئی سی نمبر 71201-9759190-5 اور فون نمبر 03555445590 کے ساتھ شناخت کیا ہے.
SHO سید مرتضی حسین شاہ نے میڈیاکو بتایا کہ پولیس نے سیکشن 376/364 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے رسمی طور پر آرمی اور فوجی انٹیلیجنس سے رابطہ کیا ہے اور ظہیر اقبال کے خلاف فوجی قوانین کے تحت اس کے خلاف مقدمہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی انٹیلی جنس نے پورے ریکارڈ پولیس سے حاصل کرلیا ہے اور وہ ان سے جواب کا انتظار کر رہے ہیں. SHO نے کہا کہ شکار لڑکی ان کے حراست میں تھے اور اس کی طبی جانچ کی گئی تھی اور وہ ڈی این اے کی رپورٹ کے انتظار میں تھے. انہوں نے کہا کہ بعد میں انکوائری مکمل ہونے تک شکار لڑکی کو پناہ گھر منتقل کردیا جائے گا. SHO نے کہا کہ فوج خود ظہیر اقبال کے خلاف انکوائری شروع کر سکتی ہے.

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا