پیپلزپارٹی آذاد کشمیر نے جی بی کو آذاد کشمیر طرز کے سیٹ اپ اور فورتھ شیڈول کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

0 0

مظفرآباد(محمد عارف عرفی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صدر چودہری لطیف اکبر کی سینٹر پریس کلب میں پریس کانفرنس مظفرآباد ۔ اُنہوں نے کہا کہگلگت بلتستان کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بہتر ہے اس سے مسلہ کشمیر واضع کرنے کو تقویت ملی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا دائرہ عمل گلگت بلتستان تک بڑھانہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں خطہ کی حیثیت کے تعین میں ابہام پیدا کر رہا ہے۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد نے مزید کہا کہ اب جب سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی حیثیت پر ابہام کو دور کر دیا ہے تو گلگت بلتستان میں وہی قوانین لاگو کئے جائیں جو باقی متنازعہ اکائی میں لاگو ہیں۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں وہاں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر سٹیٹ سبجیکٹ قانون نافذ کیا جائےاور گلگت بلتستان کو وہی عبوری سیٹ اپ دیا جائے جو آزاد کشمیر میں ہے اور گلگت بلتستان سے شیڈول فور جیسے قوانین کو ختم کیا جائے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website