اسلام آباد(ٹی این این) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرنا ہوگا، حکومت ہونے کےناطے ہماری ذمےداری ہے جاری سلسلہ ختم ہو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سانحہ ساہیوال سے متعلق اپنے بیان میں کہا راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا، ہمیں قانونی کی حکمر انی قائم کرنا چاہیے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت ہونے کےناطے ہماری ذمےداری ہےجاری سلسلہ ختم ہو، جواب دہی سب کے لیےہونی چاہیے۔
یاد رہے ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔
From Rao Anwar to the Sahiwal incident – as part of the govt it is our duty to end decades of tolerance for killings thru "encounters". What was tolerated, even encouraged by prev govts/state must end now as we strengthen Rule of Law & accountability for all.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) January 21, 2019
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا