اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان پر رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنسز میں 8 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔ عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر دی اور اس روز تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے 3 رینٹل پاور منصوبوں گلف، ریشماں اور ینگ جن کے ریفرنس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے یہ کیس زیر سماعت ہیں لیکن کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھی ؟ وکلاء صفائی نے بتایا کہ کچھ قانونی عمل کی وجہ سے ان کیسز میں پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔
راجہ پرویز اشرف کے وکلاء نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست سننے کی استدعا کی تو جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کی استثنیٰ کی درخواست دیکھ لیں گے۔
احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے کرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا