کھرمنگ( نامہ نگار) ضلع کھرمنگ میں پیٹرول سٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں کی چار چاند لگی ہوئی ہے، غذائی اشیاء سے ذیادہ پیٹرول منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کرچُکی ہے۔ ضلع کھرمنگ کے مہدی آباد غاسنگ، منٹھوکھا ، مادھوپور، گوہری ، کمنگو،طولتی،پاری،کھرمنگ،حمزہ گون سمیت تمام علاقوں کے دوکانوں میں غذائی مواد کے ساتھ مہنگے داموں پیٹرول فروخت کی جارہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اشیاء خوردنوش میں پیٹرول کی بو شامل ہونے سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لیکن ضلعی انتظامیہ ان تمام معاملات سے بے خبر نظر آتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ اس حوالے سے کاروائی کریں اور پیٹرول فروخت کرنے کیلئے الگ دوکانیں بنانے کیلئے قانون سازی کریں اور پیٹرول من مانی کی قیمت پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا