گلگت ( پ،ر) قراقرم کوآپریٹو بنک لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس میں بنک کے بڑھتے ہوئے انتظامی اخراجات پر غورفکر کے بعد یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ آئندہ کسی کو عارضی بنیادوں پر ملازمت نہیں دی جائیگی جبکہ مستقل ملازمت پر پابندی پہلے ہی عائد کی جاچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بنک کے چیئرمین/چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں بنک کے آڈیٹر نوید سعید چارٹرڈ اکائوئنٹنٹ نے بنک کے سالانہ اکائونٹس سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں دیگر فیصلہ جات کے علاوہ سیکرٹری فنانس گلگت بلتستان کو بنک کے بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ادارے کی بہترین کارکردگی،اعلیٰ کاپوریٹ اہداف کے حصول،دستیاب وسائل کے درست استعمال اوربنک کے انتظامی اخراجات کے مد نظر ہیومن ریسورس میکانزم کو ایک مربوط اورمتوازن نظام کے تحت چلانے پر اتفاق ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ قرضہ جات کی وصولی کے نظام کو مزید تیز کرنے کیلئے بنک انتظامیہ کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
قراقرم کوآپریٹو بینک نے مستقل ملازمت کی بھرتی پر پابندی کے بعد عارضی ملازمت کی بھرتی پر بھی پابندی عائد کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا