غذر( پ،ر) غذر کی چاروں تحصلیوں میں زیادہ تر دکانوں میں پٹرول فروخت کرنے کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار بن گیا،دوکانداروں اپنا دیگر کاروبار کو چھوڑ کر پٹرول اور ڈیذل فروخت کرنے کا کاروبار شروع کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں چار پٹرول پمپ موجود ہونے کے باوجود نواحی گاوں میں پٹرول اور ڈیذل فروخت کرنے کی کئی دکانیں موجود ہیں جبکہ تحصیل پونیال کے علاوہ گوپس ، اشکومن ،پھنڈر اور یاسین میں بھی ہر دوسری دکان میں پٹرول اور ڈیذل فروخت کرنے کا کاروبار جاری ہے اور یہ لوگ غذر کے کوٹے پر آنے والا پٹرول اور ڈیذل کو راتوں رات پڑول پمپوں سے اٹھاکر اپنی دکانوں میں سٹاک کرتے ہیں جو کہ کسی بھی خطرے سے کم نہیں اس کے باوجود بھی انتظامیہ کی خاموشی حیران کن ہے اور ان افراد کو کھلی اجازت ہے جو اپنی مرضی کا ریٹ لگاکر پڑول اور ڈیذل فروخت کر رہے ہیں حالانکہ حکومت عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام کو کروڑوں کا ریلیف دے رہی ہے مگر یہ ریلیف عوام کی بجائے بلیک میں اس کا کاروبار کرنے والوں کے جیب میں چلا جاتا ہے دوسری طرف مسافر گاڑیوں میں گلگت اور گاہکوچ سے ان گاڑیوں کی چھتوں پر پٹرول کے کین رکھ کر لے جاتے ہیں جو کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا