لاہور(ویب ڈیسک/ٹی این این)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد مفت قانونی کلینک کھولنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے لانگ مارچ میں سب سے آگے ہوں گا۔
لاہور میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے صحافیوں کے وفد نے غیر رسمی ملاقات کی۔ صحافیوں نے چیف جسٹس کو ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولوں گا اور مظلوم، غریب و بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا، یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے اور ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے اور ہم سب نے مل کر اسے آگے لیکر جانا ہے، ملک کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو میں سب سے آگے ہوں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا اداروں میں صحافتی کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور نوکریوں کے تحفظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کردار ادا کروں گا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنے والے ہیں، اعلان ہوگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا