گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) سعودی وزیر توانائی کی سربراہی میں آنے والے وفد نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وسائل خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں گوادر پہنچا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ و شپنگ علی زیدی نے گوادر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔سعودی وزیر کی سربراہی میں وفد کو چائنا بزنس کمپلکس میں بریفنگ دی گئی جب کہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔
سعودی عرب نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا