سکردو( نامہ نگار) قائد بلتستان خطیب مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک بار پھر عوام اور حکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان ریجن میں متعصب افسران کے ساتھ رسم راہ لین دین اور زمینوں کی فروخت حرام ہے۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے حکومت گلگت بلتستان کو خبرادر کرتے ہوئے تنبیہ کیا ہے کہ براہ راست عوام سے مربوط پراجکٹس کے علاوہ کسی بھی مقامی اور غیر مقامی گروہ کو زمین دینے کی کوشش کی تو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرینگے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چھومک تھنک ہو یا گوہری تھنگ انتظامیہ عوامی اُمنگوں کے مطابق مسلے کا حل تلاش کریں تاہم معاوضے کے بغیر زمین ہتھیانے کی کوشش ذیادتی ہے اور ہم اس ذیادتی کے خلاف کھل کر مزاحمت کریں گے۔
یاد رہے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کھرمنگ کیلئے منتخب شدہ میدان دو علاقوں کے درمیان متنازعہ ہے اس بناء پر ایک فریق نے دوسرے کی مخالفت میں بلامعاضہ دینے کی آفر کی ہے جبکہ اُس زمین پر قابض اہلیان گوہری نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاوضہ دینے کی صورت میں بھی اُس میدان نے دستبرادر نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف ڈی سی کھرمنگ نے اس زمین کو سرکاری قرار دیکر اگلے ایک ہفتے میں خالی کرنے کی الٹی میٹم دی ہے اور خفیہ اداروں کی جانب سے اس معاملے میں متحرک گوہری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی لسٹ تیار کرنا شروع کیا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا